ایساکون ہے جو ایشوریا کے عشق میں گرفتار نہ ہوا ہو ابھیشیک بچن

ابھیشیک بچن اورایشوریا رائے کو بالی ووڈ کا ’پاورکپل‘ مانا جاتا ہے


ویب ڈیسک April 22, 2021
دونوں کی شادی کو 14 سال بیت گئے ہیں اور وہ دونوں خوشحال زندگی گزاررہے ہیں

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ ایسا کون تھا جس کا ایشوریا پر دل نہ آیا ہو۔

بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اوران کی اہلیہ واداکارہ ایشوریا رائے کو بالی ووڈ کا 'پاورکپل' مانا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی کو14 سال بیت گئے ہیں اوروہ دونوں خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔

ایشوریا رائے سے پہلی ملاقات کے بارے میں جب اداکارسے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تو وہ والد امیتابھ بچن کی ایک فلم کے پروڈکشن بوائے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک، ایشوریا اور بیٹی آرادھیا بھی کورونا وائرس کا شکار

ابھیشیک نے بتایا اداکار بوبی دیول ایشوریا رائے کے ساتھ فلم 'اورپیار ہوگیا' کی شوٹنگ کررہے تھے اورایک دن بوبی دیول نے انہیں کھانے پرمدعو کیا تو اس وقت ان کی اداکارہ سے پہلی ملاقات ہوئی۔

ابھیشیک سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا اداکارہ کوپہلی بار دیکھنے پریا شادی سے قبل ملاقاتوں کے دوران کبھی دل آیا تھا جس کے جواب میں ابھیشیک نے کہا کہ ایسا کون ہوگا جس کا ایشوریا کو دیکھ کردل نہ آیا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |