بیٹسمینوں کی رہنمائی میانداد کوٹیم کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھیجنے کا فیصلہ
انھوں نے ماضی میں مختصر وقفے کیلیے کیمپ میں قومی ٹیم اور انڈر 19پلیئرز کی مدد کی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کو بیٹسمینوں کی رہنمائی کیلیے قومی ٹیم کے ہمراہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وہ ماضی میں چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں، انھوں نے 2 ماہ قبل عندیہ دیا تھا کہ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ کام کرنے کیلیے بھی تیار ہیں، معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے میانداد کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں قومی ٹیم کے ہمراہ سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
124 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے میانداد کو سابق چیئرمین اعجازبٹ کے دور میں صدر آصف علی زرداری نے پی سی بی کا ڈائریکٹر جنرل اورچین میں کرکٹ سفیر مقرر کیا تھا، انھوں نے ماضی میں مختصر وقفے کیلیے کیمپ میں قومی ٹیم اور انڈر 19پلیئرز کی مدد کی تھی ۔