دہشتگرد عناصر کوحکومتی سرپرستی حاصل ہے طاہر القادری

قومی مفادات کیلیے تحریک انصاف اور ہمارا موقف ایک ہے، صرف پرویز مشرف کا ٹرائل انتقام ہے


INP January 13, 2014
مذاکرات نہیں آپریشن کیا جائے، کوئی انقلاب کو روک نہیں سکتا، سربراہ عوامی تحریک۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ان کے خاتمے کیلیے آپریشن کیا جانا چاہیے، دہشت گرد عناصر حکومت کی سرپرستی کے بغیر ریاست کے اندر ریاست نہیں بنا سکتے۔

حکومت الیکشن میں بلاواسطہ یا بالواسطہ دہشت گردوں سے مدد لیتی ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں آنے والے انقلاب کو نہیں روک سکتی، ہم ملک سے دہشت گردی،کر پشن، مہنگائی اور لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشخال بنا ئیں گے۔

 photo 1_zpsabfa4ecf.jpg

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مجھے موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ نظر نہیں آتا، میں اقتدار کیلیے نہیں بلکہ ملک اور قوم کے مفاد میں انقلاب لا رہا ہوں، ملک اور قوم کے مفادات کیلیے تحریک انصاف اور ہمارا موقف ایک ہے۔ طاہر القادری نے کہاکہ پہلے بھی پاکستان آیا اب بھی آئوں گا، میرے پائوں میں کوئی زنجیر نہیں، مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے گلے کاٹنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا آرٹیکل 6 کے تحت ٹرائل 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، صرف پرویز مشرف کا ٹرائل انتقامی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں