جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنے والے دو مرکزی شوٹرز گرفتار

دونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا

دونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا (فوٹو : فائل)

صوابی پولیس ںے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انہیں شہید کرنے والے 2 مرکزی شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلر محمد ذاکر اور شہزاد نے دو مختلف گاڑیوں میں بیٹھ کر جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انتہائی بے رحمی سے 4 افراد کو شہید کیا تھا۔


یہ پڑھیں : جج آفتاب آفریدی قتل کااہم ملزم گرفتار، اعترافِ جرم

ڈی پی او صوابی نے بتایا کہ دونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزمان نے دوران تفیش مزید ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صوابی میں جج کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
Load Next Story