پاکستان میں 3 سال کے دوران غیرت کے نام پر 1705 خواتین قتل

102خواتین پرتیزاب پھینکا گیا،595اجتماعی زیادتی کاشکار،587 کو جنسی طورپر ہراساں کیاگیا


Online January 13, 2014
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں 1873واقعات کے ساتھ پنجاب پہلے نمبرپر رہا ۔ فوٹو: فائل

گزشتہ 3سال خواتین پربہت بھاری رہے۔ اس دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے 4706واقعات رونما ہوئے اور پاکستان بھرمیں غیرت کے نام پر 1705خواتین کوقتل کیاگیا۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں 1873واقعات کے ساتھ پنجاب پہلے نمبرپر رہا جبکہ بلوچستان میں 112واقعات ہوئے جوسب سے کم تعدادہے۔ یہ وہ واقعات ہیں جو انسانی حقوق ڈویژن کے علم میں ہیں جبکہ رجسٹرڈنہ ہونے والے واقعات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

 photo 8_zpsd3b3deac.jpg

آن لائن کوبتایا گیاکہ گزشتہ 3 سال میں عورتوں پرتشدد کے766واقعات رجسٹرڈہوئے۔ 102کو تیزاب سے جلایاگیا۔ ملک بھرمیں اجتماعی زیادتی کے 595 واقعات رجسٹرڈ ہوئے، غیررجسٹرڈ کی تعداداس سے زیادہ ہے۔ 587خواتین کوجنسی ہراساں کیا گیا۔ گزشتہ 3سال خواتین کے لیے بہت ہی مشکل رہے۔ ان برسوں میں خواتین کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے4ہزار 7سو 7واقعات ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں