کوئٹہ دھماکا ایک اور زخمی چل بسا شہدا کی تعداد 5 ہوگئی

ہوٹل پارکنگ میں ہونیوالے دھماکے میں زخمی گارڈ نصیب اللہ چل بسا، مقدمہ درج

شہدا سپردخاک، حملہ آور کے جسمانی اعضا ڈی این اے کیلیے لاہور بجھوائیں جائینگے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا۔

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ بجلی روڈ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے لہٰذا گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونیوالا نجی سیکیورٹی گارڈ نصیب اللہ چل بسا۔


شہید ہونے والے ہوٹل کے ڈپٹی منیجر شاہ زیب، سیکیورٹی گارڈز اسد اللہ خروٹی، محکمہ جنگلات کے ایمل کاسی اور نصیب اللہ کو کوئٹہ کے قبرستانوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، شہید پولیس اہلکار شجاعت حسین کی نماز جنازہ پولس لائن میں ادا کی گئی بعد ازاں میت آبائی علاقے مظفر آباد روانہ کر دی گئی۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل ٹیم نے بم دھماکے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی گولڈن کلر کی کار کے دروازوں سیٹوں اور خفیہ خانوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، جائے وقوعہ سے مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء جمعرات کو اکھٹے کر لئے گئے جنہیں ڈی این اے سیمپل کے ذریعے شناخت کے لئے لاہور بھجوایا جائیگا۔
Load Next Story