عمان کے بعد کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں لگادیں
کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
FAISALABAD:
کینیڈا نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مختلف ممالک دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کررہے ہیں، گزشتہ روز عمان نے پاکستان سمیت بھاورت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اور اب کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردیں
کینیڈا سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور تمام ایئر لائنز آپریٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان اور بھارت دونوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں، پابندی عارضی طور پر 30 دن کیلئے لگائی گئی ہے، تاہم اس کا اطلاق کارگو پروازوں پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔