کوروناوبا پاکستان میں بھارت سے ہمدردی کے ٹاپ ٹرینڈز
ہماری دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں کیونکہ انسانیت سب سے بڑھ کرہے، صارفین
بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرپاکستان کے ٹوئٹرٹرینڈ پر'انڈیا نیڈزآکسیجن'، 'انڈیا لائیوزمیٹر' اور'پرئینگ فارانڈیا' کے ٹاپ ٹرینڈ شامل ہیں۔
بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے۔ کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہاررہے ہیں۔
ایسی صورتحال میں پاکستانی عوام بھی بھارت میں پیش آئی اس خوفناک صورتحال کے ساتھ بھارتی عوام اورخاص طور پر کورونا متاثرین سے ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں۔
ٹوئٹر پرپاکستانیوں کی جانب سے بنائے گئے بھارت کے ساتھ ہمدردی کے کافی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں جن میں 'انڈیا نیڈزآکسیجن'، 'انڈیا لائیوزمیٹر' اور'پرئینگ فارانڈیا' کے ٹاپ ٹرینڈ شامل ہیں۔
صارفین بھارت کے ساتھ ہمدردی دکھا رہے ہیں اوروزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرہے ہیں مشکل وقت میں ہمیں بھارت کی مدد کرنی چاہیئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے زیادہ ترٹرینڈزاس وقت بھارت کے حق میں ہیں۔ انسانیت سب سے پہلے۔
ایک اوروڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پولیس افسرمسلمانوں سے التجا کررہا ہے وہ خاص طورپراس مقدس مہینے رمضان میں خدا سے دعا کریں کہ نمازاور تراویح میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے دعا کریں۔
ایک اورصارف نے کہا کہ ہمیں اس وقت بھارتیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے جو کورونا وبا کے باعث خوفناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔
ایک اورصارف نے کہا کہ ان کی دعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔ انسانیت سب سے بڑھ کرہے۔