قومی اسمبلی اجلاس فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث نہ ہوسکی

اپوزیشن کے لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے نعرے، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ


ویب ڈیسک April 23, 2021
اپوزیشن کے لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے نعرے، اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کردیا گیا اور فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث نہ ہوسکی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث ہونی تھی تاہم ہنگامہ آرائی کے باعث بحث نہ ہوسکی۔

آغاز میں ہی اپوزیشن اراکین اپنے نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ انہوں نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور بات کرنے کا موقع نہ دینے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی اسپیکر نے ان سے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد آپ کو موقع ملے گا۔ لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وقفہ سوالات کا بائیکاٹ کردیا۔ اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کی جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ اپوزیشن ارکان نے لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے نعرے بھی لگائے۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پہلے فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں سے متعلق قرارداد پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد جمعہ تک مؤخر

آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی شرکت کی جس نے گزشتہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں