شام باغی گروپوں کے ایک دوسرے پر 16 خودکش حملے 400 افراد ہلاک دوست ممالک مستقبل میں بشار الاسد کو کوئی کردا

آئندہ ملکی سیاست میں بشار الاسد اور اسکے خاندان کا کوئی کردار نہیں ہوگا، اپوزیشن سربراہ احمد جربا


AFP January 13, 2014
شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج سے لڑائی کے دوران باغی جنگجو دیسی ساختہ لانچر سے راکٹ فائر کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں متحارب باغی دھڑوں نے ایک دوسرے پر 16خودکش حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 400 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، یہ حملے عراقی القاعدہ گروپ آئی ایس آئی ایل، النصرۃ فرنٹ اور دیگر مقامی باغی گروپوں میں شہر حلب، درایہ، حمص، دیر عزور اور ان شہروں کے نواحی علاقوں میں کیے گئے۔

اب تک ان باغی گروپوں کے آپس میں جھگڑے کے دوران 700 افراد مارے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے ہتھیاروں کے رخ تبدیل ہوگئے ہیں اب وہ گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ مقامی باغیوں اور عراق سے آئے ہوئے القاعدہ کے جنگجوئوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔ دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف خودکش حملے بھی کررہے ہیں۔ 3 سے11جنوری تک ان حملوں میں351 باغی جنگجو، 246 القاعدہ ارکان اور 100عام شہری مارے گئے ہیں۔ شام میں 3 سالہ خانہ جنگی میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دمشق کے جنوب میں یرمک کیمپ میں 43 فلسطینی پناہ گزین خوراک اور ادویہ کی قلت کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ادھر پیرس میں شام کے دوست ممالک مستقبل میں شام میں صدربشارالاسد کوکوئی کردار نہ دینے پرمتفق ہوگئے ۔

 photo 1_zps2bee9004.jpg

اتوار کو پیرس میں شام کے دوست ممالک کا اجلاس ہوا جس کے بعد شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد جربا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بشار الاسد کا مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہو گا' تمام ممالک کے نمائندے اس فیصلے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اجلاس میں11مالک نے شرکت کی جس میں امریکہ، فرانس ، جرمنی، سعودی عرب، اردن، مصر متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔ اجلاس میں مسئلہ شام کو حل کرنے کیلیے جنیوا ٹو کانفرنس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد اور اس کی فیملی کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ جنیوا ٹو کانفرنس 22 جنوری کو ہو گی جس میں فیصلوں کا اعلان کیا جائیگا۔ بشار الاسد کو حکومت سے الگ کر دیا جائیگا۔ ادھر ماسکو میں روس کی قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ اور مشہور ٹی وی اینکرپرسن الیکسی پشکوو نے کہاہے کہ شام میں جنگجوئوں میں پھوٹ ان سے بشارالاسد سے جیتنے کا امکان چھین رہی ہے اور اسد حکومت پر فتح کے امکانات ختم کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں