منفی سیاست عمران خان کا وتیرہ بن گیا رانا ثنا اللہ

کارکن کی موت کو بھی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے استعمال کیا،حقائق آنے پر پشیمانی ہو گی


Numainda Express January 13, 2014
تنقید سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی پر ضرور نظر ڈال لیا کریں ۔ فوٹو: فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کارکن کی موت کو بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے استعمال کیا ہے، حقائق سامنے آنے پر ہو سکتا ہے عمران کو اپنے کہے پر پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ تنقید سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی پر ضرور نظر ڈال لیا کریں، میرٹ حکومت پنجاب کا وتیرہ امتیاز ہے، عمران میں نہ مانوں کی پالیسی چھوڑ دیں۔

 photo 3_zps74ab3def.jpg

صوبائی وزیر قانون نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاست میں منفی وتیرہ عمران خان کی سیاست کا محور بن گیا ہے اور وہ ہر مسئلے پر بلا سوچے سمجھے طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انکے تبدیلی کے نعرے اب مذاق بن کر رہ گئے ہیں، عوام پر انکی اصلیت عیاں ہو چکی ہے، لاہور کی فلاپ ریلی اسکی ایک مثال ہے جس میں عوام نے شرکت نہ کر کے ان کی پالیسیوں کو مسترد کر دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں