کورونا وبا ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے وزیراعلیٰ سندھ

پہلے سندھ میں صورتحال بہترتھی لیکن اب خراب ہورہی ہے، وزیراعلی سندھ


ویب ڈیسک April 23, 2021
ہیلتھ ورکرزسمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کوبھی ویکسین لگوانا لازمی ہے، وزیراعلی سندھ: فوٹو: فائل

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے متعلق ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کوویڈ 19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا ہے، ہم اب اجلاس ہفتے میں دوبارکریں گے، 31 مارچ کواین سی سی اجلاس ہوا تھا، اس وقت سندھ میں صورتحال بہترتھی لیکن اب خراب ہورہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے درخواست کی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے لیکن اس پراتفاق نہیں ہوسکا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ہیلتھ ورکرزسمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کوبھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں