بھارت میں کورونا وبا بے قابو صحت کا نظام بیٹھ گیا

24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 2 ہزار 253 ریکارڈ اموات ہوئیں


ویب ڈیسک April 23, 2021
آج 3 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز اور 2 ہزار 253 اموات ہوئیں، فوٹو: ٹوئٹر

بھارت میں کورونا کے یومیہ سوا تین لاکھ نئے کیسز اور 2 ہزار سے زائد اموات کے باعث صحت کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے جب کہ مردوں کو جلانے کے لیے شمشان گھاٹ میں جگہ نہیں رہی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں آج بھی 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور آئی سی یو میں آکسیجن گیس کی کمی پیدا ہوگئی۔ کئی مریض سلنڈرز کے ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر لیٹے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/Talat_guardian/status/1385380197407543307?s=20

ملک بھر میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے اور آکسیجن گیس کی سپلائی میں کمی ہونے سے 2 ہزار 256 افراد دم توڑ گئے جب کہ ممبئی کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

India corona

دو روز قبل ریاست مہاراشٹر کے ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن گیس ٹینک سے لیک ہوجانے کے باعث مریضوں کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/hinaparvezbu/status/1385338790135353344?s=20

ملک کے تمام ہی بڑے اسپتالوں کے کورونا وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں اور صحت کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا ہے۔ غمزدہ لواحقین کی ایک نئی پریشانہ اپنے مردوں کو شمشان گھاٹ میں جلانا ہے جہاں اب جگہ باقی نہیں رہی ہے۔

بھارت میں اس وقت مریضوں کے لیے اسپتال میں بستر نہیں مل رہے ہیں اور مردوں کی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |