سیف علی سے شادی کرنے پر خبردار کیا گیا تھا کرینہ کا انکشاف

مجھے کہا گیا کہ اگر میں نے سیف علی سے شادی کی تو میرا کیریئر تباہ ہوسکتا ہے، کرینہ کپور


ویب ڈیسک April 23, 2021
مجھے کہا گیا کہ اگر میں نے سیف علی سے شادی کی تو میرا کیریئر تباہ ہوسکتا ہے، کرینہ کپور

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بہت سے لوگوں نے سیف علی خان سے شادی کرنے سے منع کیا تھا۔

بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور نے 2012 میں چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کرلی تھی اور وہ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں جب کہ رواں سال فروری میں ہی ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ ان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی عمر تقریباً 4 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آج سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور کو متعدد لوگوں نے سیف علی خان سے شادی کرنے سے نہ صرف منع کیا تھا بلکہ انہیں خبردار کیا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا غلط فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کرینہ کپور نے ایک انٹریو کے دوران اس بات کا انکشاف خود کیا کہ شادی سے پہلے انہیں کہا گیا کہ تم اپنے کیریئر کے بہت مثبت موڑ پر ہو ایسے میں شادی کا فیصلہ تمہارے کیریئر کو تباہ کردے گا اور پھر ایک طلاق یافتہ شخص سے شادی، جس کے پہلے سے دو بچے ہیں، غلط ثابت ہوسکتا ہے تاہم کرینہ اپنا پیار پانے کے فیصلے پر قائم رہیں۔

اس سے قبل فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کپشن میں انہوں نے لکھا ''میں نے تمہیں ان مونچھوں کے ساتھ بھی پیار کیا ہے، میرا زندگی بھر کا وینٹائن''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔