علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

26اپریل 2 مئی 2021


April 25, 2021
26اپریل 2 مئی 2021

BEIJING: برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
آمدن میں بہتری آرہی ہے اور اس کے ساتھ ہی اخراجات بھی سر اٹھا رہے ہیں اور ان اخراجات کا تعلق اولاد سے ہوسکتا ہے۔ آپ کا وقت نئی منصوبہ بندی میں گزر سکتا ہے۔ گھر اور والدہ سے کچھ اختلاف ہوسکتا ہے لیکن یہیں پر باپ کی حمایت اس اختلاف کو مدھم کرسکتی ہے، کوشش کریں کہ والدہ کو جذباتی یا غم زدہ نہ ہونے دیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
کسی قریبی عزیز سے رابطے میں کچھ رکاوٹ حائل ہوسکتی اور آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔ آپ کا اپنا سیارہ قوت میں ہے۔ سو امکان تو یہی ہے کہ آپ سے غلط فیصلہ نہیں ہوگا لیکن پھر بھی احتیاط کیجے گا کیوںکہ ایک بہن اور ایک بھائی یا ایسے قریبی رشتے آپ کی الجھن کا سبب بن سکتے ہیں۔ آخری دو دن میں آمدن ہوسکتی ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
منگل اور بدھ اپنے جذبات پر بھی قابو رکھیں۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اپنے کام کاج میں جذباتی نہ ہوں۔ کوئی قریبی شخص آپ کے اخراجات اور آپ کی الجھن بڑھا سکتا ہے۔ درگزر سے کام لیں۔ یہی دانش مندی ہے، ہفتہ اور اتوار خصوصاً محتاط رہیں۔ کوئی مالی نقصان کا اندیشہ ہے یا کسی سے لڑائی جھگڑا ہوسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
منگل بدھ ان دو ایام میں کسی دیرینہ دوست سے رابطہ یا ملاقات ہوسکتی ہے۔ آپ محبوب اور اپنے کیریر کے باعث کافی جذباتی اور جلدباز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ آپ کے کام کاج میں کوئی اچانک الجھن ہوسکتی ہے۔ کام بگڑ سکتا ہے، بالکل پہلے دن یعنی پیر کو ایسا ہوسکتا ہے۔ مالی لحاظ سے یہ ہفتہ کافی بہتر ہوسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
27 تاریخ اہم نظر آرہی ہے۔ چاند چودھویں کا ہوگا اور آپ کے جذبات پر حکم رانی کررہا ہوگا۔ کچھ اور بھی سیاروی نظرات اس میں اضافہ کرتی نظر آتی ہیں۔ والدہ سے متعلق کوئی پریشانی ہوسکتی ہے، کسی بھی وجہ جذباتی ہونے سے گریز کریں یہ سلسلہ کچھ دن چلتا نظر آتا ہے مقدر کا سیارہ کم زور رہے گا۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
26 تاریخ کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ 27 تاریخ کو کچھ جذباتی رابطے ہوسکتے ہیں کوئی پرانی کہانی زندہ ہوسکتی ہے۔ مریخ پرانی بیماریوں کا بھی سفیر ہے، محتاط رہیں۔ اسی دورانیے میں بیرون ملک سے آپ کی آمدن کا سیارہ ہم کلامی کررہا ہوگا۔ امید ہے کہ آپ کی مالی پوزیشن میں ایک اچھا اضافہ اور بہتری ہوگی۔ غیرمتوقع فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
کوئی دوست یا مہربان پوشیدہ ہوکے آپ کی مشکل حل کرسکتا ہے۔ یہ وقت آپ کے لیے ایک سرپرائز ہوسکتا ہے جو آپ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو لے آئے گا۔ اگرچہ آپ ایک ریڈ زون میں ہیں لیکن اپنے اعتماد کی وجہ سے آپ اس سے گزر ہے ہیں اور تقریباً گزر چکے ہیں۔ کچھ لوگ آپ کے معاشرتی وقار کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
26 تاریخ کو آپ کا ذاتی اور آپ کے مقدر کا سیارہ ہبوط یعنی کم زور مقام میں ہوکے بھی آپ کے لیے اچھا ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔ آپ کے کیریر کا سیارہ بزنس اور عوامی رابطوں میں آکے چودھویں کے چاند سے نظر ملائے گا۔ یہ وقت ایک ایسا وقت ہوگا جو آپ کی شخصیت میں بجلی دوڑا دینے کے لیے کافی ہوگا۔ گھر سے کچھ چیزیں پریشان کرسکتی ہیں ۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
ایک الجھاؤ اور غیرمتوقع صورت حال سے سامنا ہوسکتا ہے۔ سنسنی خیز میچ کے آخری اوور کی آخری گیند کی طرح ہوسکتا ہے۔ آپ اپنی توانائی سنبھال رکھیں اور اپنے اعتماد اور حواس پر قابو رکھیں۔ کام یابی کا دارومدار آپ کے ڈٹے رہنے پر ہے۔ 26 اور 27 تاریخیں خصوصی طور پر اہمیت کی حامل ہوسکتی ہیں۔ محتاط رہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
کچھ فیملی کے لوگ آپ سے اختلاف کرسکتے ہیں اور مخالفت کی چنگاری بھڑک سکتی ہے۔ 26 اور 27 تاریخیں اہم ہوں گی۔ آپ کی بزنس کی اختراعی اور نئی راہوں کی تلاش کچھ لوگوں کو ممکن ہے پسند نہ آئے، آپ بزنس کو اچھے طریقے سے منظم کرنے کے ہنر سے واقف ہوچکے ہیں اور بنا سرمایہ کاری کے کمانے سے واقف ہوچکے ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
مریخ رابطوں اور کمیونیکشن کا سیارہ ہے جو کہ آپ کے بزنس کے گھر میں آچکا ہے۔ اور بزنس کا سیارہ کیریر کے گھر میں آچکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کرونا اور دیگر پابندیوں سے تنگ آکر آپ نے اپنے کام کو سوشل میڈیا سے منسلک کرچکے ہیں۔ نیا مکان لے سکتے ہیں یا پلاٹ، لیکن لکھت پڑھت ضرور کرلیں اور تمام پہلوؤں کو ضرور دیکھ لیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے خوابوں کا سلسلہ طویل ہوسکتا ہے اور یہ خواب سچ ہوسکتے ہیں۔ آپ کا مشتری اخراجات کے خانے میں زحل کے ساتھ درست اور ضروری اخراجات کے ساتھ خیر خیرات اور مستحق لوگوں کی مدد کا جذبہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ رابطے زیادہ اور سفر کم ہوسکتے ہیں، کیوںکہ ان دونوں میں آپ کے کام ہوتے ہوتے کچھ رک رہے ہیں لیکن جلد آپ حالات پر قابو پالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں