کندھ کوٹ میں پولیس کے خوف سے 3 خواتین نے 4 بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی

مقامی غوطہ خوروں نے 5 سالہ آصف کی لاش نکال لی جب کہ دیگر 6 افرادکی تلاش جاری ہے

پولیس نے ٹھل پولیس کےاہلکارسہراب نوناری کےقاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا۔ فوٹو؛فائل

SAN FRANCISCO:
کندھ کوٹ کے گاؤں گبلو میں پولیس کےخوف سے 3 خواتین نے 4 بچوں سمیت دریائےسندھ میں چھلانگ لگادی غوطہ خوروں نے ایک بچےکی لاش نکال لی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کندھ کوٹ میں کچےکےعلاقےگبلومیں پولیس نے ٹھل پولیس کےاہلکارسہراب نوناری کےقاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم ملزم فرارہوچکےتھے۔ پولیس نےگھرمیں موجود خواتین کو گرفتارکرنےکی کوشش کی تو خواتین نے پکڑے جانے کےخوف سے اپنے 4 بچوں سمیت دریائےسندھ میں چھلانگ لگادی۔

مقامی غوطہ خوروں نے 5 سالہ آصف کی لاش نکال لی جب کہ دیگر 6 افرادکی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف پولیس نےشک کی بنا پرایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔
Load Next Story