بھارت پہنچنے پر یاتریوں کا کورونا پازیٹو آنا پراپیگنڈا قرار

سرحد پار کرتے ہی سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا سمجھ سے بالاترہے، چیئرمین بورڈ ڈاکٹرعامراحمد


آصف محمود April 24, 2021
سرحد پار کرتے ہی سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا سمجھ سے بالاترہے، چیئرمین بورڈ ڈاکٹرعامراحمد۔ فوٹو: فائل

ORLANDO: واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبروں کو پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ نے مضحکہ خیزقراردے دیا ہے۔

پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں میں 200 کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبروں کو پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ نے مضحکہ خیزقراردے دیا ہے۔

بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامراحمد کا کہنا ہے سرحد پار کرتے ہی سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا سمجھ سے بالاترہے، تاہم دوسری طرف دس دن تک بھارتی سکھ یاتریوں کی خدمت کرنے والے متروکہ وقف کے افسروں ،ملازمین اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنماوں کے کوروناٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |