فرانس میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا
فرانسیسی پولیس نے حملے کو دہشت گردی قرار دیدیا
KARACHI:
فرانس میں چاقو بردار شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر چاقو کے وار کرکے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا جب کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق خاتون اہلکار لنچ کے بعد جیسے ہی واپس آئیں اچانک سے حملہ آور نے چاقو سے خاتون کے گلے پر وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ حملہ آور کی عمر کی شناخت 37 سالہ تیونس کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جو 2009 میں فرانس میں غیر قانونی طور پر آیا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ حملے سے تعلق کے شبہہ میں مزید 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔