PESHAWAR:
تفتیشی حکم کے مطابق حملہ آوروں نے چوہدری اسلم کو مارنے کے لئے ایک اور پک تیار رکھی تھی اوراگر ایک نشانہ نہ بناپاتی تو پھردوسری استعمال کی جاتی۔
تفتیشی حکام کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب ایکسپریس وے کے ٹول دفتر کے قریب دوپہر 11 سے 12 بجے کے درمیان 2 گاڑیاں دیکھی گئی تھیں، دھماکے سے آدھے گھنٹے قبل دونوں گاڑیوں کو ایکسپریس وے کی چڑھائی پر جاتے دیکھا گیا ، تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک گاڑی استعمال کی گئی جبکہ دوسری گاڑی کے استعمال کے حوالے سے شواہد نہیں ملے، ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے لئے بھی دہشت گردوں نے دو گاڑیاں استعمال کی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قبرستان کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم 3 پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ واقعےکی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔