روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک ارب ڈالر کو عبور کرگئے وزیراعظم

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 24, 2021
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز ایک بلین ڈالر کو عبور کرچکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب سے بڑھ گئے، میں زبردست ردعمل پر بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



وزیراعظم نے مختصرعرصے میں اہم سنگ میل حاصل کرنے پراسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |