بالی ووڈ کے ایک اور اداکارو ہدایت کار کورونا کے باعث چل بسے

گزشتہ روز معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور بھی کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے


ویب ڈیسک April 24, 2021
للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ، کانو بہل فوٹو انڈین میڈیا

بھارتی فلموں کے اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر للت بہل کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بیٹے کانو بہل جو خود بھی ہدایت کار ہیں انہوں نے جمعہ کے روز اپنے والد کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ 70 سالہ اداکار کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور کورونا کے باعث ہلاک

کانو بہل نے کہا کہ ان کےوالد للت بہل دل کی بیماری میں بھی مبتلا تھے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ چل بسے۔

للت بہل کو بنیادی طور پر اسٹیج اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر ٹیلی فلم ''تپش''، ''آتش'' اور ''سنہری جلد'' میں کام کیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں ''تتلی'' نامی ڈرامے میں کام کیا تھا جو ان کے بیٹے کی ہدایت کاری میں بنا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ''مکتی بھون'' ڈرامے میں بھی کام کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار امیت مستری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور بھی کورونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں