راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافہ کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردیں


ویب ڈیسک April 24, 2021
رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فوٹو:فائل

رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کے انکشاف کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی اور منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بااثر سیاستدانوں اورمفاد پرست گروپس کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینےکے لیے حدبندی تبدیل کردی گئی ہے، 85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 ارب روپے تھا، تاہم وزیراعظم کو منصوبے کے تخمینے میں 25 ارب روپے کا اضافے کی اطلاعات ملیں، جس پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات اور کس کےکہنے پر اصل منصوبہ تبدیل کیا گیا، اور بتایا جائے کہ منصوبے میں تبدیلی سے کس کس کو فائدہ پہنچا، ماسٹر پلان میں غیر قانونی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں