وزیراعظم عمران خان کا  کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی

بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، عمران خان


ویب ڈیسک April 24, 2021
بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، عمران خان۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔



ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیش کش

گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا کر بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |