تربت میں ایف سی کا عطا شاد کالج کے ہاسٹل پر چھاپہ بڑی تعداد میں پاکستان مخالف لٹریچر برآمد

قوم پرست طلبا تنظیم کی جانب سے کالج انتظامیہ کو یرغمال بنا کر طلبا کو زبردستی یہ لٹریچر پڑھایا جارہا تھا، ایف سی


ویب ڈیسک January 13, 2014
قوم پرست طلبا تنظیم کی جانب سے زبردستی ہاسٹل پر قبضہ کرکے طلبہ کو یہ لٹریچر پڑھایا جارہا تھا، ترجمان فوٹو: آن لائن

ایف سی نے تربت کے عطا شاد کالج میں چھاپہ مارکر آزاد بلوچستان کے نقشے، تخریبی کتابی مواد سمیت اشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد کرلئے۔

ترجمان ایف سے نے کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری کو تربت کے عطاء شاد کالج کے ہاسٹل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نفرت انگیز لٹریچر، آزاد بلوچستان کے نقشے، اشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد کئے، برآمد ہونے والی کتابوں اور تخریبی مواد کو ہمسایہ ممالک اور کراچی سے پرنٹ کرایا گیا جس میں گاندھی اور نہرو کے تصور زندگی جیسی کتابیں بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ایک قوم پرست طلبا تنظیم کی جانب سے زبردستی ہاسٹل پر قبضہ کرنے اور کالج انتظامیہ کو یرغمال بنا کر طلبا کو یہ لٹریچر پڑھایا جارہا تھا اور پاکستان کے خلاف اکسا کر بغاوت کےلئے تیار کیا جارہا تھا، ترجمان کے مطابق کالج سے کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں تاہم ہاسٹل اور کالج میں یرغمال بنائے گئے طلبا اور استاتذہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں