انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز کا سراغ مل گیا 53 اہلکاروں کے زندہ ملنے کے امکانات ختم
سمندر کی 853 میٹرز گہرائی میں آبدوز کا ملبہ ملا جس میں زندگی کے آثار نہیں
انڈونیشیا میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کا ملبہ سمندر میں 850 میٹرز کی گہرائی میں موجود ہے جب کہ کچھ باقیات مل گئی ہیں جس کے بعد آبدوز کے 53 اہلکاروں کے زندہ ملنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پتہ چلا ہے کہ انڈونیشیا کی آبدوز کا ملبہ سمندر میں 850 میٹرز کی گہرائی میں موجود ہے۔
اتنی گہرائی میں ڈوبنے کی وجہ سے عملے کے 53 ارکان کے زندہ بچ جانے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری رکھنے اور ملبے کو نکالنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : انڈونیشیا کی آبدوز زیر آب ڈرلنگ کے دوران 53 اہلکاروں سمیت لاپتہ
انڈومیشیا کے ایئر مارشل نے میڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل ڈرلنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی آبدوز کا سراخ مل گیا ہے۔آبدوز 850 میٹرز کی گہرائی میں ڈوب گئی۔
ایئرمارشل کا مزید کہنا تھا کہ ملبے میں زندگی کے آثار موجود نہیں۔ ملبے سے آبدوز کی تیل سے بھری بوتل اور آبی گولہ کا تحفظ کرنے والی ڈیوائس ملی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی اس آبدوز میں بحریہ کے 53 اہلکار تھے جو تین روز قبل سمندر میں ڈرلنگ کے دوران لاپتہ ہوگئی تھی۔