دبئی ٹیسٹ میں ہار قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ پر بھی اثرانداز یونس اسد اور حفیظ کی تنزلی
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان نویں سے 10ویں، اسد شفیق 18ویں سے 22ویں اور محمد حیفیظ 51ویں نمبر پر چلے گئے
دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف شکست سے جہاں قومی ٹیم کا مورال پست ہوا وہیں کھلاڑیوں کو رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کا اجرا کردیا گیا ہے جس کے تحت بلے بازی میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیئرز کی بادشاہت اب بھی قائم ہے، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے شیو نرائن چندراپال ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بلے بازوں کی درجہ بندی میں ہاشم آملہ چوتھے، چتیشور پجارا پانچویں، کمارا سنگاکارا چھٹے اور مائیکل کلارک ساتویں نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں میں شامل پاکستان کے مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق اپنی آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں تاہم سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں سنچری داغ کر نویں پوزیشن پانے والے مسٹر کول یونس خان ایک پھر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں، اس کے علاوہ سری لنکا کے خلاف لگاتار دو میچوں میں ناقص بلے بازی پر اسد شیفق 4 درجے نیچے آگئے ہیں اور رینکنگ میں ان کا نمبر 22واں ہوگیا ہے اور تو اور پروفیسر محمد حفیظ تو تنزلی کا شکار ہوکر ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہے۔
بالنگ کے شعبے میں بولروں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر اور ڈیل اسٹین بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے ریان ہیرس تیسرے، سری لنکا کے ہیراتھ چوتھے اور پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے پیٹر سڈل چھٹے، بھارت کے روی چندرن ایشون ساتویں اور آسٹریلیا کے ہی مچل جانسن آٹھویں نمبر پر ہیں۔