اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا

نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا


ویب ڈیسک April 24, 2021
نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا

اسلام آباد انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے حوالے سے اہم فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 24 اپریل سے ہوگا اور 17 مئی تک نافذ رہے گا۔

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے نویں سے بارہویں سمیت بند رہینگے، ہر طرح کے انڈور اور آؤٹ ڈور کھانوں پر پابندی عائد ہوگی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، تمام انڈور جم بھی بند رہینگے، تمام تجارتی سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک بند رہینگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کھلیں گے، تمام دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کی پالیسی برقرار رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں