ایران کا افغان سرحد کے نزدیک 3 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور اسلحہ بارود تحویل میں لے لیا، پاسداران انقلاب

عسکری کارروائی میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، فوٹو: فائل

ایران کے پاسداران انقلاب نے افغانستان کے سرحد کے نزدیک ایک علاقے میں عسکری کارروائی کے دوران 3 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے محافظوں نے افغانستان سے متصل ایرانی علاقے میں عسکری کارروائی کی جس کے دوران تین جنگجوؤں کو ہلاک کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔


ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عسکری کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت دکھائی اور پاسدران انقلاب کی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ عسکری کارروائی کے دوران جنگجوؤں سے اسلحہ اور باردو بھی برآمد کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے جانب سے جاری بیان میں بھی تین ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
Load Next Story