ڈالر کی اونچی اڑان روپے کی قدر میں کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸرمیں 63ملین ڈالر کی کمی نے بھی روپے کو کمزور کیا


ویب ڈیسک April 24, 2021
ہفتہ وار کاروبار میں درآمدی ایل سیز کُھلنے کے سبب رسد کی نسبت ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا۔(فوٹو: فائل)

ملکی درآمدات 5اعشاریہ 66 ارب ڈالر کے ساتھ 3سال کی بلند سطح پر آنے سے گزشتہ ہفتے روپے کی نسبت ڈالر کی اڑان تیز رہی۔ بڑھتی ہوٸی درآمدات اور بیرونی ادائیگیوں سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخاٸرمیں 63ملین ڈالر کی کمی نے بھی روپے کو کمزور کیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں درآمدی ایل سیز کُھلنے کے سبب رسد کی نسبت ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر، پاونڈ اور یوروکی قدر بڑھی۔

انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بالترتیب153 اور 154روپے سے تجاوز کرگٸی، ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاو کے بعد 1 اعشاریہ 06 روپے اضافے کے ساتھ 153 روپے 87 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 154روپے 20 پیسے ہوگئی۔ برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 3 روپے71 اضافے کے بعد 213 روپے 66 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3روپے بڑھ کر 213 روپے 50 پیسے ہوگٸی۔ انٹربینک میں یورو کی قدر 2روپے 51 پیسے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 185روپے 39 پیسے ہوگئی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2روپے بڑھ کر 184روپے 50 پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں