پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم

5 فیصد سے زائد کیسز سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے


Staff Reporter April 24, 2021
5 فیصد سے زائد کیسز سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے (فوٹو : فائل)

پنجاب حکومت نے زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے پر صوبے کے 25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پنجاب حکومت نے 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں 5 فیصد سے زائد کورونا پھیلاؤ والے اضلاع میں کالجز فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ زیادہ مثبت شرح والے اضلاع میں انٹرمیڈیٹ تک کالجز کھولنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، سرگودھا، ملتان، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال، قصور، بہاولنگر، چکوال، بھکر، فیض آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاء الدین، پاک پتن، میں کالجز بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں تمام یونیورسٹیوں کو ایچ ای سی احکامات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے اور کالجز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |