یوٹیوب نے صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف کرادیا

اب آپ اپنے یو ٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک April 25, 2021
نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویریفیکیشن بیج کھُو دے گا (فوٹو:فائل)

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ان کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کرادیا۔

اس نئے فیچر کے تحت اب آپ اپنے یو ٹیوب چینل کے نام اور پروفائل تصویر کو جی میل اکاؤنٹ سے منسلک کیے بغیر ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل یوٹیوب کریئٹر کو چینل کا نام اور آئیکون تبدیل کرنے کے لیے پورے گوگل اکاؤنٹ میں تبدیلی کرنا پڑتی تھی۔

اس نئی سہولت کا ایک نقصان بھی ہے اور وہ یہ کہ نام اور آئیکون تبدیل ہونے کی صورت میں صارف اپنا ویری فکیشن بیج کھو دے گا تاہم وہ اپنا نیا بیج حاصل کرنے کی دوبارہ درخواست کرسکتے ہیں۔

موبائل فون صارفین اس نئے فیچرسے فائدہ اٹھانے کے لیے درج ذیل ہدایات پرعمل کریں:

  • اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں


YOUTUBE 1

  • سیدھے ہاتھ پر موجود اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں


YOUTUBE 2

  • اکاؤنٹ پر کلک کریں


YOUTUBE 3

  • ایڈٹ چینل پر کلک کریں


YOUTUBE 4

  • اپنی پروفائل پکچراور نام میں تبدیلی کریں اور سیو پر کلک کریں


ڈیسک ٹاپ صارفین درج ذیل ہدایات پر عمل کریں؛

  • یوٹیوب اسٹوڈیو کھولیں

  • الٹے ہاتھ پر موجود کسٹومائزیشن کو منتخب کریں

  • بیسک انفو پر کلک کریں

  • ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کریں

  • نام اور پروفائل پکچر میں تبدیلی کریں

  • پبلش کے بٹن پر کلک کردیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں