حکومت کی چیرمین پیمرا کی بحالی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل
چوہدری رشید کی تقرری پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرکے ہوئی تھی، درخواست میں موقف
لاہور:
حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کی بحالی کےخلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق حکومت نے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیرمین پیمرا کی تقرری کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بحالی کے لئے عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں کئی حقائق چھپائے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ چوہدری عبدالرشید کی بحیثیت چیرمین پیمرا بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا تھا تاہم چوہدری رشید نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس پر جسٹس ریاض احمد نے چیرمین پیمرا کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے تھے۔