کورونا پھیلاؤ میں اضافہ سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات طلب کرلیں

پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے، سندھ حکومت کا وزارت داخلہ کو خط

فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا، سندھ حکومت

PESHAWAR:
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔


سندھ حکوت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی خدمات درکار ہیں۔ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جو عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔
Load Next Story