عراق میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی سے 82 مریض ہلاک

اسپتال میں آگ اکسیجن سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، عراقی شہری دفاع


ویب ڈیسک April 25, 2021
اسپتال میں آگ اکسیجن سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی، عراقی شہری دفاع (فوٹو:رائٹرز)

عراق کے ایک اسپتال میں آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے، اسپتال میں آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی۔

Iraq hospital fire 1

حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

Iraq hospital fire 3

عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا ہوا۔

Iraq hospital fire 2

انسانی حقوق کمیشن نے آتشزدگی کے واقعے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں