دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہونگے توہین عدالت بل ایجنڈے میں شامل دہری شہریت ترمیم موخر

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے بارے میںصدارتی آرڈیننس پیش


ایکسپریس July 09, 2012
سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے بارے میںصدارتی آرڈیننس بھی پیش کیاجائے گا

پارلیمنٹ کے دونوںایوانوں کے اجلاس پیر (آج) ہوں گے، قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزاجبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی زیر صدارت ہوگا۔اپوزیشن جماعتوں نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی تیارکرلی۔

ثناء نیوز کے مطابق پارلیمنٹ میںرواں ہفتے دہری شہریت ،توہین عدالت کے نئے قوانین کے بارے میںحکومتی بل اوریوسف رضاگیلانی کے اقدامات کو آئینی تحفظ دینے کے بارے میںصدارتی آرڈیننس پیش کیاجائے گا۔ اجلاسوں سے قبل پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ حکومت نے توہین عدالت قانون سے متعلق بل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے ایجنڈے کا حصہ بنا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہری شہریت سے متعلق ترمیمی بل موخر کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔