’’جے ہو‘‘ اگر ’’دھوم تھری‘‘ کا ریکارڈ توڑے تو مجھے خوشی ہوگی دبنگ خان

آئندہ چند سالوں میں وہ وقت بھی آئے گا جب ہم ہالی ووڈ کی فلموں کا ریکارڈ توڑیں گے، سلمان خان


ویب ڈیسک January 13, 2014
چند سال قبل جب کہتا تھا کہ ہماری فلمیں 50 کروڑ روپے کا بزنس کریں گی تو لوگ مجھ پر ہنستے تھے، سلمان خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا ہے کہ اگر ان کی نئی آنے والی فلم ''جے ہو'' عامر خان کی ''دھوم تھری'' کا بزنس ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے عامر خان کی فلم ''دھوم تھری'' کی بھرپور کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی نئی آنے والی فلم ''جے ہو'' دھوم تھری کا بزنس ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ ان کے لئے بہت خوشی کی بات ہوگی تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کا مطلب کہ اس میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سالوں میں وہ وقت بھی آئے گا جب ہم ہالی ووڈ کی فلموں کا ریکارڈ توڑیں گے۔

دبنگ خان نے کہا اب سے چند سال قبل جب میں کہتا تھا کہ ہماری فلمیں 50 کروڑ روپے کا بزنس کریں گی تو لوگ اس وقت مجھ پر ہنستے تھے حالانکہ میں نے یہ بات ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی، تھیٹرز کی تعداد اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے، بالی ووڈ فلموں کی دیگر ممالک میں نمائش کے باعث کہیں لیکن لوگ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں تھے۔

سلمان خان نے کہا کہ فلم ''شعلے'' ان کے والد نے تحریر کی تھی جس کے باعث وہ اسے اپنی ہی فلم مانتے ہیں کیونکہ میرے بڑے بھائی ارباز نے مجھ سے ایک بار یہ جملہ کہا تھا کہ ''گبر کو اگر کوئی مار سکتا ہے تو وہ خود گبر ہے''۔ سلو میاں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی فلم بنانا شروع کرتا ہے تو سوچھتا ہے کہ وہ اسے فلم ''شعلے''، ''میں نے پیار کیا'' یا ''ہم آپ کے ہیں کون'' کی طرح بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |