اسپین میں 22 افراد کو کورونا میں مبتلا کرنے والا شخص گرفتار

ملزم سے 5 آفس کولیگز، جیم کے 3 ساتھی اور اہل خانہ کے 14 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک April 25, 2021
پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی، فوٹو: فائل

اسپین کے ایک جزیرے میں 22 افراد کو جان بوجھ کر کورونا سے بیمار کرنے پر ایک 40 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے جزیرے مایورکا میں 40 سالہ شخص کو کورونا کی علامتیں اور 102 بخار تھا لیکن اس کے باوجود وہ نہ صرف دفتر جاتا رہا بلکہ جیم کا ناغہ بھی نہیں کیا۔

مذکورہ شخص نے کورونا ایس اوپیز کی بھی پاسداری نہیں کی اور ماسک نیچے کرکے معمولات زندگی ادا کرتا رہا جس کے باعث آفس کے 5 کولیگز اور جیم کے 3 ساتھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

اسی شخص کے اہل خانہ اور فیملی فرینڈرز میں سے بھی 14 دیگر افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور یہ 22 افراد اس شخص سے ملتے رہے تھے جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علامتیں ظاہر ہونے پر اس شخص نے اپنا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ آنے کا انتظار کرنے کے بجائے لیب سے براہ راست آفس چلا گیا۔

آفس کولیگز نے اسے واپس جانے کو کہا لیکن اس نے اپنا ماسک نیچے کرکے کہا کہ میں تم سب کو کورونا سے بیمار کردوں گا۔ اگلے روز اس شخص کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |