کنٹرول لائن پر فائربندی سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس ہے پاک فوج

بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا تھا کہ ایل او سی پر ہمیشہ پاکستان کی جانب سے پہل ہوتی اورہم جواب میں کارروائی کرتے ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2014
بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کےالزامات قابل افسوس ہیں، آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی اور افسوسناک قرار دے دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات کے بعد لائن آف کنٹرول کی صورتحال بہتر ہوئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے برعکس اور قابل افسوس ہے اور اس قسم کے بیانات سے کسی کو فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے الزام لگایا تھا کہ کنٹرول لائن پر ہمیشہ پاکستان کی جانب سے پہل ہوتی اور جواب میں بھارتی فوج کارروائی کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |