جائیداد کا تنازع فریقین کی مسجد میں ایک دوسرے پر فائرنگ

دونوں فریقین میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 25, 2021
پولیس کے مطابق قاتل اور مقتولین دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ (فوٹو:فائل)

پشاور کے علاقے تہکال میں جائیداد کے تنازع پرمسجد میں گولیاں چل گئیں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روزے سے کچھ دیر قبل پلوسی تلڑزئی میں واقع مسجد کے اندر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد پر تنازع چل رہا ہے، جس پرآج دونوں فریقین آپس میں بات چیت کے لیے مسجد میں آئے تھے۔

تاہم معاملات بگڑنے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ندیم اور نزدیکی گھر میں موجود لڑکی گولیاں لگنے سے جاں بحق اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی مقامی پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔