شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے چیئرمین نیب

شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک April 25, 2021
شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب . فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی تحقیقات میرٹ پر کی جارہی ہیں، شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ان مقدمات میں کسی بھی قسم کے دباؤ کی پروا کیے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا، نیب نے 1269 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے اور 790 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے مزید کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔