دکانیں بند کرانے پر تاجروں اور لیویز اہلکاروں میں جھگڑا فائرنگ سے 3 افراد زخمی

اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، ڈی سی کوئٹہ


April 25, 2021
اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، ڈی سی کوئٹہ . فوٹو : فائل

کوئٹہ میں شاپنگ پلازہ بند کرانے پر تاجروں اور لیویز میں جھگڑا ہوگیا اور اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ کی لیویز اہلکاروں کےہمراہ شہرمیں دکانیں بند کرانےکی کارروائی کی گئی، شاپنگ پلازہ بند کرانے پر تاجروں اور لیویزاہلکاروں میں جھگڑا ہوا، ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر اہلکاروں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی سی کوئٹہ کے مطابق اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی گئی جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔