کورونا وبا پاک بھارت عوام کی ایک دوسرے سے ہمدردی
پاکستانی شہری بھارت میں آکسیجن کی کمی پرافسردہ اوردعاگو،بھارتی شہریوں کو پاکستان میں ویکسین کی قلت پرتشویش
MUMBAI:
کورونا کی وبا نے پاکستان اور بھارت کے عوام کوایک دوسرے کے قریب کردیا۔
پاکستانی شہری بھارت میں کورونا مریضوں کیلیے آکسیجن کی کمی پرافسردہ اوردعاگوہیں جبکہ بھارتی شہریوں کو پاکستان میں کورونا ویکسین کی قلت پرتشویش ہے۔ بھارت میں گزشتہ چند روز میں آکسیجن کی شدید قلت کے باعث کورونا کے سیکڑوں مریض مرچکے ہیں۔ اتوارکے روز برادرملک چین سے کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ منگوائی گئی۔بھارت میںآکسیجن قلت، سیکڑوں اموات کے بعد سے سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے شہریوں کی طرف سے ایک دوسرے سے ہمدردی کا اظہارکیاجارہا ہے۔
پاکستانیوں نے بھارت میں آکسیجن کی کمی پر ٹوئیٹر پر مہم چلائی جو ٹاپ ٹرینڈبنی رہی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی طرف سے بھارت کو ایمبولینسز فراہمی کی پیش کش کوبھی بھارت سمیت دنیابھرمیں سراہاگیاہے۔ ہزاروں پاکستانیوں کی طرح گلوکارعلی ظفر نے بھی اپنے ٹویٹ میں بھارتی عوام سے ہمدری کا اظہارکیا۔ اکثر شہریوںکاکہناتھا کہ یہ وہ دوایٹمی طاقتیں ہیں جن میں ایک پاس آکسیجن نہیں اوردوسرے کے پاس ویکسیئن نہیں۔