فلم کی ریلیزسے متعلق کنگ خان کی دبنگ خان پربازی

فلم ’پریماتر‘ ایک تھرلرفلم ہے جس میں خوف اوررومانویت دوونوں ہی شامل ہیں


ویب ڈیسک April 26, 2021
بالی ووڈ کنگ خان بھی اپنی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

فلم کی ریلیزسے متعلق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے دبنگ خان پربازی لے گئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ''رادھے'' کاٹریلر ریلیز ہوا تھا جس کا مداحوں کا بے صبری سے انتظارہے۔

ہرفلم کی طرح اس فلم کے ڈائیلاگز بھی کافی جاندارہیں جس کا مداحوں کوشدت سے انتظارہے، تاہم اب بس مداح اس عید پرصرف شاہ رخ خان کی خبرنہیں دیکھیں گے بلکہ بالی ووڈ کنگ خان بھی اپنی نئی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ''رادھے'' کا ٹریلر ریلیز

سلمان خان کی فلم ''رادھے'' 13 مئی کوریلیزہونا ہے جب کہ اداکارکنگ خان کی فلم 'پریماتر' ایک ہفتے قبل ہی 7 مئی کوریلیزکردی جائے گی۔ فلم 'پریماتر' ایک تھرلرفلم ہے جس میں خوف اوررومانویت دوونوں ہی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں