بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے اور تشدد کرنے والا جعلی پیر گرفتار

جعلی پیر کی معذور افراد کو کرنٹ دینے اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک April 26, 2021
جعلی پیر کی معذور افراد کو کرنٹ دینے اور تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ فوٹو : ایکسپریس

پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بیمار افراد کو بجلی کا کرنٹ دینے والا جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک جوان العمر شخص کو ذہنی طور پر معذور افراد کو ایک ڈیوائس کے ذریعے کرنٹ دیتے اور تشدد کرتے دکھایا گیا تھا، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اچینی بالا میں کارروائی کرکے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ سکنہ اچینی بالا کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران خود کو جعلی پیر ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو کرنٹ دینے، تشدد کرنے اور ان کو بھاری رقوم سے محروم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی اس سے قبل بھی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں