آسٹریلوی فاسٹ بولربھارت میں کورونا مریضوں کی مدد کیلیے سامنے آگئے

پیٹ کمنز نے آئی پی ایل میں شریک دیگر کھلاڑیوں سے بھی کورونا مریضوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی


ویب ڈیسک April 26, 2021
پیٹ کمنز نے آئی پی ایل میں شریک دیگر کھلاڑیوں سے بھی کورونا مریضوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی

LARKANA: آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھارتی اسپتالوں کیلیے آکسیجن سپلائیز خریدنے کے لیے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز رواں سیزن میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن وہ بھارت میں اس وقت کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں اس لیے انہوں نے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹ کمنز نے بھارتی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی پوری کرنے کے لیے پرائم منسٹر کیئر میں50 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کا مقصد آکسیجن کی کمی کو پورا کرنا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل میں شریک ساتھی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کورونا کی اس جنگ میں بھارتی حکومت کا ساتھ دیں، میں نے آکسیجن سپلائی خریدنے کے لیے پرائم منسٹر فنڈ میں یہ رقم عطیہ کی ہے۔

دوسری جانب بھارت بھر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ تعداد میں اضافے کے بعد آئی پی ایل سے بھی متعدد کھلاڑی واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہورہے ہیں اور آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کے حوالے سے بھی انتظامیہ پر شدید دباؤ ہے، کہا جارہا ہے کہ آئی پی ایل میں شریک درجنوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن آئی پی ایل انتظامیہ ایونٹ کے ملتوی ہونے کے خوف سے اس بات کو چھپائے بیٹھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں