کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بھارتی وزیراعظم

ناقص کارکردگی اور کڑے وقت میں منظر عام سے غائب ہونے کے باعث وزیراعظم مودی پر شدید تنقید کی جارہی ہے


ویب ڈیسک April 26, 2021
وزیراعظم مودی کی قوم سے ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل، فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالآخر ملک میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ کورونا کی لہر نے طوفان کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے اور ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرکے ہی ہم اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ سب اتحاد اور اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت ؛ کورونا سے علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسرز جان کی بازی ہار گئے

بھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اسیے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں ہر ایک منٹ میں کورونا کے 243 نئے کیسز سامنے آنے لگے

بھارت میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن گیس کی قلت سے طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے بعد برطانیہ نے 600 سے زائد وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر طبی آلات روانہ کیئے ہیں جب کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پڑھیں : بھارت میں کورونا کا سونامی، ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسپتالوں کے باہر مریضوں اور شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے لواحقین کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں