زلفی بخاری کا پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان

وزارت اوورسیز کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کی جائیں، معاون خصوصی

وزارت اوورسیز کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کی جائیں، معاون خصوصی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ جاپان بھجوانے کا اعلان کیا۔

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا 120 ہنر مند افراد کو جاپان بھجوانے کا کام ہورہا ہے، جاپان کی آئی ٹی کی مارکیٹ میں 5 لاکھ افراد کی ضرورت ہے اور وزارت اوورسیز کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین کے لیے جاپان میں ملازمتیں حاصل کی جائیں۔


انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور انٹر ایس ای ایس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

 
Load Next Story