صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج

کوئی بھی قانونی سے بالاترنہیں، ضلعی انتظامیہ


ویب ڈیسک April 27, 2021
صوبائی وزیرکوپابندی کے باعث منع کیا گیا تھا، ریسٹورنٹ مینیجر: فوٹو: فائل

صوبائی وزیرتیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پرچلنے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تیمورجھگڑا کے خلاف کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔

صوبائی وزیرتیمورسلیم جھگڑا بڑی تعداد میں افراد کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ کے اندرافطاری کررہے تھے۔ اس متعلق ریسٹورنٹ کے منیجرنے کہا کہ صوبائی وزیرکوپابندی کے باعث منع کیا گیا تھا۔

وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس نے ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کے دفعہ 17 کی تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ قانون کسی بھی وبا کے دوران زیادہ تعداد میں لوگوں کوجمع کرنے کی خلاف ورزی سے متعلق ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانونی سے بالاترنہیں۔ حکومتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ پشاوربلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ تیمورجھگڑا کا اس واقعے پرتاحال کوئی ردمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن انہوں نے دو روزقبل ہی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ سے کورونا ایس او پیز پرلوگوں کوعمل درآمد کرنے کی یہ ویڈیوشئیرکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں