وفاقی کابینہ کی شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری

کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک April 27, 2021
کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے اور شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں