سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
امریکا میں ہونے والے حاملہ خواتین پر فائزر اور میڈورنا کے ٹرائل کے نتائج مثبت آئے ہیں
سعودی عرب میں حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دیدی گئی۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں خصوصی سائنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حاملہ خواتین کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہیں کیوں کہ ٹرائل میں فائزر کی کورونا ویکسین کا حمل میں بے ضرر ہونا ثابت ہوگیا ہے۔
گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے بھی ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہیں کو بھی فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ایسی خواتین جو حاملہ ہونے کے لیے علاج کروا رہی ہیں انہیں بھی ویکسین لگانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ ہدایت پاکستان میں دستیاب چین اور روس کی کورونا ویکسینز ''سائینو فارم، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک وی'' سے متعلق ہے کیوں کہ ان ویکسنز کے حاملہ خواتین پر ٹرائل موجود نہیں۔
قبل ازیں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں 35 ہزار حاملہ خواتین پر فائزر اور میڈورنا کی کورونا ویکسین استعمال کرائی گئیں جس کے دوران ان ویکسنز کے حاملہ خواتین میں محفوظ ہونے کے سائنسی شواہد ملے ہیں۔
واضح رہے کہ ابتدا میں کورونا ویکسین کے ٹرائل حاملہ خواتین پر نہیں ہوئے تھے اس لیے دوران حمل ویکسین لگانے کی سفارش نہیں کی گئی تھی تاہم اب فائزر اور میڈورنا نے حاملہ خواتین پر ٹرائل بھی مکمل کرلیا ہے۔